جدید تجارتی مراکز سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ جدید تجارتی مراکز سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے منصوبے پاکستان کی ریٹیل انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔بدھ کو واہ کینٹ میں جدید طرز پر تعمیر ہونے والے شاپنگ مال کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں تاجروں، صنعتکاروں، مقامی قیادت …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ جدید تجارتی مراکز سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے منصوبے پاکستان کی ریٹیل انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔بدھ کو واہ کینٹ میں جدید طرز پر تعمیر ہونے والے شاپنگ مال کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں تاجروں، صنعتکاروں، مقامی قیادت اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تجارتی مراکز سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے منصوبے پاکستان کی ریٹیل انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری دوست ماحول کی بحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری انفراسٹرکچر معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کاروباری ماحول کو آسان بنانے، قوانین میں اصلاحات اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اسلام آباد میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں سرمایہ کاروں کو تمام سرکاری خدمات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔کاروباری اجازت ناموں کے حصول میں نمایاں بہتری اور تیزی آئی ہے،آسان کاروبار ایکٹ بل قومی اسمبلی سے منظور کروا لیا گیا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو مزید سہولتیں فراہم کی جا سکیں ،بزنس کمیونٹی پر 80 فیصد غیر ضروری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ریئل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں جو معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت ترقی یافتہ معیشت کی بنیاد ہے اور حکومت کاروباری طبقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں طاقتور طبقے کو اربوں روپے کے قرضے دیے گئے جبکہ موجودہ حکومت حقیقی سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

قیصر احمد شیخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنگ میں اپنے سے دس گنا بڑے ملک کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری آسانیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔