تھانہ پھندو پولیس کا جرائم کے خلاف کامیاب کریک ڈاون جاری،5ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):تھانہ پھندو پولیس نے بدھ کے روز آئس، شراب، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم کے خلاف کامیاب کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق پشاور بھر میں مختلف جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے دیگر …

پشاور۔ 26 نومبر (اے پی پی):تھانہ پھندو پولیس نے بدھ کے روز آئس، شراب، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم کے خلاف کامیاب کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق پشاور بھر میں مختلف جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان میں احمد شاہ، محمد وصال، ہمایوں اختر، صادق اور ریاض شامل ہیں ،کارروائیوں کے دوران آدھا کلو گرام آئس، دو بوتل شراب، تین عدد پستول سمیت متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔