اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔بھارت کے خلاف گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے میزبان ٹیم کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔پروٹیز ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارتی گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے اس کو اس کی سرزمین پر 25 سال بعد سیریز میں کلین …
ایڈن مارکرام کاٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔بھارت کے خلاف گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے میزبان ٹیم کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔پروٹیز ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارتی گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے اس کو اس کی سرزمین پر 25 سال بعد سیریز میں کلین سویپ کیا۔جنوبی افریقا کی جیت میں ایڈن مارکرام کا بلے بازی سے ہٹ کر بھی کردار انتہائی اہم رہا۔
انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 کیچز پکڑے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی فیلڈر نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں۔اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ (8) کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جو انہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔
C:shf/E:shf/I:jav/R:jav








