کمالیہ ،پولیس نے کارروائی کرکے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمدکرلی،منشیات فروش گرفتار

کمالیہ۔ 26 نومبر (اے پی پی):کمالیہ پولیس نے کارروائی کرکے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد اورمنشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل کمالیہ کچہری روڈ پرکارروائی کی۔ کارروائی کے دوران منشیات فروش شوکت عرف بالا ولد محمود بخش قوم بھٹی، ساکن ضیا روڈ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو …

کمالیہ۔ 26 نومبر (اے پی پی):کمالیہ پولیس نے کارروائی کرکے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد اورمنشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل کمالیہ کچہری روڈ پرکارروائی کی۔ کارروائی کے دوران منشیات فروش شوکت عرف بالا ولد محمود بخش قوم بھٹی، ساکن ضیا روڈ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔