میجر(ر) مسعود حیدر ملک ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کوچنگ کورس میں شرکت کے بعد کوریا سے واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):میجر(ر) مسعود حیدر ملک ورلڈ ایتھلیٹکس کا لیول تھری کوچنگ کورس کوریا میں مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز واپس وطن پہنچ گئے۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کورس سے کافی کچھ نیا سیکھنے کو ملا ہے اور اس کا فائدہ پاکستان کے ایتھلیٹس کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کھیلوں میں جدید ٹرینگ اور میرٹ …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):میجر(ر) مسعود حیدر ملک ورلڈ ایتھلیٹکس کا لیول تھری کوچنگ کورس کوریا میں مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز واپس وطن پہنچ گئے۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کورس سے کافی کچھ نیا سیکھنے کو ملا ہے اور اس کا فائدہ پاکستان کے ایتھلیٹس کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کھیلوں میں جدید ٹرینگ اور میرٹ کو فالو کر کے دنیا میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر ایشیا ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور سائوتھ ایشیاء ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین جنرل (ر) محمد اکرم ساہی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ) کا ان کو کورس کے لئے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں