لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چمپئن شپفائٹ فار گلوری کا باقاعدہ آغاز،صوبائی وزیر کھیل کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چمپئن شپ فائٹ فار گلوری کا شاندار انداز میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی شرکت کی جبکہ یہ چمپئن شپ حکومتِ پنجاب، فوجی فاونڈیشن اور لاہور کور کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ ایونٹ میں 15ممالک کے 44پروفیشنل باکسرز شرکت کر رہے ہیں جن میں 6پاکستانی اور 38بین …

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چمپئن شپ فائٹ فار گلوری کا شاندار انداز میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی شرکت کی جبکہ یہ چمپئن شپ حکومتِ پنجاب، فوجی فاونڈیشن اور لاہور کور کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ ایونٹ میں 15ممالک کے 44پروفیشنل باکسرز شرکت کر رہے ہیں جن میں 6پاکستانی اور 38بین الاقوامی باکسرز شامل ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، نیدرلینڈز، مراکش، بینن، گھانا اور فرانس سمیت متعدد ممالک کے باکسرز، آفیشلز اورڈبلیو بی اے کے نمائندگان پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پاکستان خصوصا لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔پاکستان کے باکسرز عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

Fight for Glory چمپئن شپ کھیلوں کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شائقینِ کھیل کو اس ایونٹ میں اعلی معیار کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ قومی ہیروز اور نامور شخصیات بھی ایونٹ میں شریک ہوں گی۔بین الاقوامی باکسرز نے بھی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ امریکی اور آئرش باکسرز نے کہا کہ پاکستان آکر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں اور ہم بہترین مقابلوں کی توقع رکھتے ہیں۔ لاہور ایک زندہ دل شہر ہے اور یہاں کا کھیلوں کا ماحول شاندار ہے۔پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میں پوری تیاری کے ساتھ رنگ میں اتر رہا ہوں۔

میرا مقصد بہترین کھیل پیش کرنا اور اپنے حریف کو شکست دے کر پاکستان کا نام مزید بلند کرنا ہے۔ شائقین کو ایک جارحانہ اور دلکش فائٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انٹرنیشنل باکسنگ چمپئن شپ 26سے 29نومبر تک لاہور میں جاری رہے گی جس میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔

 

مزید خبریں