ایل جی پولو گرانڈز،11واں بیٹل ایکس پولو کپ کے تیسرے روز دو اہم میچز کیلولری پولو فیلڈز میں کھیلے گئے

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):لاہور گیریژن پولو گرانڈز کے زیراہتمام 11 واں بیٹل ایکس پولو کپ 2025 کے تیسرے روز دو اہم میچز کیلولری پولو فیلڈز میں کھیلے گئے جن میں ماسٹر پینٹس ،شیخو اور ایس کیو سی گولڈ،نیوایج کیبلز کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ لاہور گیریژن پولو کلب میں ٹی سی ایل کے تعاون سے منعقدہ پولو کپ کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس …

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):لاہور گیریژن پولو گرانڈز کے زیراہتمام 11 واں بیٹل ایکس پولو کپ 2025 کے تیسرے روز دو اہم میچز کیلولری پولو فیلڈز میں کھیلے گئے جن میں ماسٹر پینٹس ،شیخو اور ایس کیو سی گولڈ،نیوایج کیبلز کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ لاہور گیریژن پولو کلب میں ٹی سی ایل کے تعاون سے منعقدہ پولو کپ کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر)اور دیگر بھی موجود تھے۔

پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس ،شیخو کی ٹیم نے پشاور پولو کلب کی ٹیم کو 8-4 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس /شیخو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے پانچ جبکہ میر حذیفہ احمد نے تین گول سکور کیے۔ پشاور کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل فیضان تصدیق بھٹہ نے دو اور صوبیدار اسرار ولی نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ایس کیو سی گولڈ /نیوایج کیبلز کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد سیفا لوجسٹکس کی ٹیم کو 6-5.5 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین، علی قلی خان

عدنان جلیل اعظم اور شیراز قریشی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے آغا موسی علی خان نے چار گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈونٹیج حاصل تھا۔

 

مزید خبریں