دوحہ ۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نئے فائبر کوریڈورز کے ذریعے تاجکستان، ازبکستان اور بحیرہ کیسپین کی سمت علاقائی ڈیٹا ٹرانزٹ پوٹینشل کو مضبوط کیا ہے۔بدھ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی سی ای او وی آن کان ترزی اوغلو سے اہم ملاقات …
پاکستان نے نئے فائبر کوریڈورز کے ذریعے تاجکستان، ازبکستان اور بحیرہ کیسپین کی سمت علاقائی ڈیٹا ٹرانزٹ پوٹینشل کو مضبوط کیا ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

مزید خبریں
دوحہ ۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نئے فائبر کوریڈورز کے ذریعے تاجکستان، ازبکستان اور بحیرہ کیسپین کی سمت علاقائی ڈیٹا ٹرانزٹ پوٹینشل کو مضبوط کیا ہے۔بدھ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کی سی ای او وی آن کان ترزی اوغلو سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اپنے ڈیجیٹل منظر نامے کو تیزی سے مضبوط بنا رہا ہے اور کراچی سے چین تک کنیکٹیویٹی میں توسیع جاری ہے۔
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان نے نئے فائبر کوریڈورز کے ذریعے تاجکستان، ازبکستان اور بحیرہ کیسپین کی سمت علاقائی ڈیٹا ٹرانزٹ پوٹینشل کو مضبوط کیا ہے،پاکستان کی نئی سب میرین کیبلز جن میں فرانس سے سنگاپور تک تیز رفتار نظام شامل ہے، عالمی کنیکٹیویٹی کو نئی سطح پر لے جا رہی ہیں۔ملاقات میں اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ پاکستان کی انٹرنیشنل کیپیسٹی 600–650 جی بی پی ایس تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ سال نمایاں اپ گریڈ متوقع ہیں۔فریقین نے اتفاق کیا کہ نئے روٹس پاکستان کے نیٹ ورک کو علاقائی کیبل کٹس کے دوران زیادہ ریزیلینس اور بیک اپ صلاحیت فراہم کریں گے،پاکستان میں کلائوڈ، ڈیٹا سینٹرز، فائیو جی اور حقیقی اے آئی یوز کیسز خاص طور پر ہیلتھ کیئر اور انڈسٹری میں بے پناہ ترقی کا امکان موجود ہے۔








