اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محقق ڈاکٹر قاسم عمر خان نے 6 گیگا ہرٹز فریکوینسی رینج کے لئے ایک جدید ڈوئل پورٹ، سنگل لیئر مائیکرو سٹرپ انٹینا ڈیزائن کیا ہے جسے تیز رفتار فائیو جی مواصلاتی نظام کے لئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تحقیقی مقالہ معروف سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے …
نسٹ کے محقق ڈاکٹر قاسم عمر خان کی جانب سے 6 گیگا ہرٹز فائیو جی کے لئے جدید انٹینا کی تیاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محقق ڈاکٹر قاسم عمر خان نے 6 گیگا ہرٹز فریکوینسی رینج کے لئے ایک جدید ڈوئل پورٹ، سنگل لیئر مائیکرو سٹرپ انٹینا ڈیزائن کیا ہے جسے تیز رفتار فائیو جی مواصلاتی نظام کے لئے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تحقیقی مقالہ معروف سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ انٹینا دو مختلف شعاعی خصوصیات سرکولر پیچ جسے براڈ سائیڈ کوریج کے لئے تیار کیا گیا ہے اور اینولر رنگ جو 3.5 گیگا ہرٹز پر مخروطی شعاع فراہم کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ڈیزائن کی نمایاں خوبی شاندار پورٹ آئسولیشن ہے جو -28 dB سے کم رکھی گئی ہے جس کی بدولت سسٹم میں مداخلت نہ ہونے کے برابر رہتی ہے اور فائیو جی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے۔یہ تحقیق نہ صرف پاکستان میں جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں نسٹ کی ساکھ کو مضبوط کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر فائیو جی انٹینا ڈیزائن میں ایک اہم اضافہ بھی سمجھی جا رہی ہے۔








