سی اے ایس سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2025 مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سی اے ایس سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2025 مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ چیمپین شپ میں پاکستان کے تینوں کھلاڑی حمزہ خان، نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنےمیچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں اور تمام مصری کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):سی اے ایس سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2025 مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ چیمپین شپ میں پاکستان کے تینوں کھلاڑی حمزہ خان، نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنےمیچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں

اور تمام مصری کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ مکمل میچ نتائج کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ نے مصر کے خالد لبیب کو 2–3 (7-11، 11-5، 9-11، 11-5، 12-10) سے شکست دی ۔ پاکستان کے حمزہ خان نے مصر کے کریم الحمایمی کو 1–3 (8-11، 5-11، 11-7، 10-12) سے شکست دی ۔

پاکستان کے نور زمان نے مصر کے یاسین شہدی کو 0–3 (8-11، 8-11، 3-11) سے شکست دی۔ پاکستان کے ناصر اقبال نے مصر کے مصطفیٰ السرٹی کو 0–3 (4-11، 9-11، 6-11) سے شکست دی ۔

مزید خبریں