وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کی قطر کے وزیر مواصلات و اطلاعات محمد بن علی بن محمد المانع سے ملاقات، ڈیجیٹل فریم ورک کے تحت مشترکہ انویسٹمنٹ اقدامات کو وسعت دینے پر اتفاق

دوحہ ۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان اور قطر نے ڈیجیٹل فریم ورک کے تحت مشترکہ انویسٹمنٹ اقدامات کو وسعت دینے پر اتفاق کیاہے۔بدھ کووزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے قطر کے وزیر مواصلات و اطلاعات محمد بن علی بن محمد المانع سے ملاقات کی۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ آئی ٹی اور ٹیلی کام تعاون کو مزید …

دوحہ ۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان اور قطر نے ڈیجیٹل فریم ورک کے تحت مشترکہ انویسٹمنٹ اقدامات کو وسعت دینے پر اتفاق کیاہے۔بدھ کووزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے قطر کے وزیر مواصلات و اطلاعات محمد بن علی بن محمد المانع سے ملاقات کی۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ آئی ٹی اور ٹیلی کام تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات پر اس بات پر غور کیا گیا کہ پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے قطر میں اعلیٰ مہارتوں پر مبنی روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔

دونوں ممالک نے ڈیجیٹل فریم ورک کے تحت مشترکہ انویسٹمنٹ اقدامات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان تکنیکی تعاون سے خطے میں ڈیجیٹل انوویشن کو تیزی سے آگے بڑھا سکتا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ مصنوعی ذہانت، کلائوڈ اور سائبر سکیورٹی میں مشترکہ منصوبے باہمی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی ماہرین قطر کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام کیلئے مضبوط ہیومن ریسورس فراہم کر سکتے ہیں، دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل اکانومی میں بڑھتا ہوا اشتراک پاکستان اور قطر کے درمیان سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔