نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سنیٹر میں صنعتی حادثات سے نمٹنے کی فرضی مشقوں کا انعقاد

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سنٹرمیں صنعتی حادثات سے نمٹنے کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔صنعتی مشقوں میں پی ڈی ایم ایز، ریسکیو سروسز اورمعروف صنعتی اداروں کی بھرپور شرکت کی۔بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق مشقوں میں ترکیہ، ایران، آذربائیجان، نیپال اور دیگر ممالک کے شعبہ سے متعلقہ ماہرین نے بھی بھر …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سنٹرمیں صنعتی حادثات سے نمٹنے کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔صنعتی مشقوں میں پی ڈی ایم ایز، ریسکیو سروسز اورمعروف صنعتی اداروں کی بھرپور شرکت کی۔بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق مشقوں میں ترکیہ، ایران، آذربائیجان، نیپال اور دیگر ممالک کے شعبہ سے متعلقہ ماہرین نے بھی بھر پور شرکت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم ا ے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے تمام شرکاء کا استقبال کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاء کو این ای او سی کے رسپانس اور ارلی وارننگ کے صلاحیتی دائرہ کار پر بریفنگ دی۔مشق میں خطرات کی بر وقت تشخیص، وسائل کی دستیابی اور کوآرڈینیشن کا جائزہ لیا گیا۔شرکاء نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر منصوبہ بندی، انخلا اور عوامی آگاہی اقدامات کا مشترکہ جائزہ لیا۔

این ڈی ایم اے حکومتی و صنعتی اداروں کے تعاون سے قومی تیاری اور رسپانس کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔مشقی سیشن میں خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی معیار کے مطابق ردِعمل موئثر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔این ڈی ایم اے نے اداروں کی فعال شرکت کو سراہا اور مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔