دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچ روزہ فائنل میں جگہ لی ہے جہاں اس کا مقابلہ کراچی بلوز سے ہو گا

راولپنڈی۔26نومبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچ روزہ فائنل میں جگہ لی ہے جہاں اس کا مقابلہ کراچی بلوز سے ہو گا۔ فائنل یکم دسمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے نویں اور آخری راؤنڈ میں بہاولپور نے فیصل آباد کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فائنل تک رسائی کے لیے …

راولپنڈی۔26نومبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچ روزہ فائنل میں جگہ لی ہے جہاں اس کا مقابلہ کراچی بلوز سے ہو گا۔ فائنل یکم دسمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے نویں اور آخری راؤنڈ میں بہاولپور نے فیصل آباد کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فائنل تک رسائی کے لیے فیصل آباد اور سیالکوٹ کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی جبکہ فیصل آباد کے 141 پوائنٹس رہے۔ کراچی بلوز پہلے ہی 161 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھی۔

ٹورنامنٹ میں آخری دو پوزیشنوں پر رہنے والی ٹیمیں بہاولپور اور ایبٹ آباد ریلیگیٹ ہو گئیں۔ مرغزار گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد نے بہاولپور کو جیت کے لیے 310 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد شہریار نے 92 کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سیف اللہ بنگش 76، محمد عالمگیر 69 اور محمد سدیس 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ میں اسلام آباد نے پشاور کو اننگز اور 77 رنز سے ہرا دیا۔

پشاور نے دوسری اننگز کا آغاز 183 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر کیا لیکن پوری ٹیم 255 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رضاء اللہ نے 100 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ وقار احمد نے 83 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے موسیٰ خان نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جن میں چار گیندوں پر 4 وکٹیں بھی شامل تھیں۔انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

مزید خبریں