راولپنڈی۔26نومبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا میچ (کل) بروز جمعرات پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل قومی ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پی سی بی کے مطابق کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے مختلف سیشنز میں اپنی مہارتوں کو مزید …
تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا میچ (کل )پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔26نومبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹا میچ (کل) بروز جمعرات پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل قومی ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پی سی بی کے مطابق کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے مختلف سیشنز میں اپنی مہارتوں کو مزید نکھارا۔
ٹریننگ کا آغاز فزیکل ڈرلز سے ہوا جس میں کھلاڑیوں نے فٹنس بہتر بنانے کے لیے خصوصی مشقیں کیں۔ اس کے بعد نیٹ پریکٹس میں بیٹرز نے شاٹس کی مختلف ورائٹیز پر کام کیا جبکہ باؤلرز نے لائن اور لینتھ کے ساتھ ساتھ میچ کنڈیشنز کو سامنے رکھ کر پریکٹس کی۔ فیلڈرز نے تیز کیچز، گراؤنڈ فیلڈنگ اور تھرو کی پریکٹس کے ذریعے اپنی تیاریاں مزید مستحکم کیں۔








