اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):عالمی مقابلہ حسن قرأت کاسیمی فائنل اور فائنل جمعرات کوہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق چیف جج قاری سید صداقت علی کی سربراہی میں ججز کمیٹی نے 37 ممالک کے قرا میں سے 10 کے نام فائنل کرلئے ہیں ۔ افغانستان کے عبدالرب ایوبی ،مصر کے محمد سعدعید ،مراکو کے ایوب الا ،ترکی کے طیب ہوس،پاکستان کے قاری عبدالرشید،ایران کے عدنان مومنین ملائیشیا …
عالمی مقابلہ حسن قرأت کاسیمی فائنل اور فائنل جمعرات کو ہو گا، 37ممالک کے قرا میں سے 10 کے نام فائنل

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):عالمی مقابلہ حسن قرأت کاسیمی فائنل اور فائنل جمعرات کوہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق چیف جج قاری سید صداقت علی کی سربراہی میں ججز کمیٹی نے 37 ممالک کے قرا میں سے 10 کے نام فائنل کرلئے ہیں ۔
افغانستان کے عبدالرب ایوبی ،مصر کے محمد سعدعید ،مراکو کے ایوب الا ،ترکی کے طیب ہوس،پاکستان کے قاری عبدالرشید،ایران کے عدنان مومنین ملائیشیا کے ایمن رضوان ،عراق کے مصطفیٰ عماد،بنگلہ دیشں کے میزا نور رحمان ،انڈونیشا کے محمود الدین ٹاپ ٹین میں پہنچ گئے۔








