کوئٹہ۔ 26 نومبر (اے پی پی):پہلا آل بلوچستان حاجی احسان اللہ کاکڑ ڈے نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ 2025 کے سلسلے میں خیبر افغان فٹسال گراؤنڈ چاندنی چوک کوئٹہ میں دوسرا شاندار سیمی فائنل میچ شہید بالاچ بادینی فٹسال کلب نوشکی اور شائستہ پشتون فٹسال کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا جس میں شہید بالاچ بادینی فٹسال کلب نوشکی نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ میچ کے …
پہلا آل بلوچستان حاجی احسان اللہ کاکڑ ڈے نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ، شہید بالاچ بادینی کلب نوشکی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 26 نومبر (اے پی پی):پہلا آل بلوچستان حاجی احسان اللہ کاکڑ ڈے نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ 2025 کے سلسلے میں خیبر افغان فٹسال گراؤنڈ چاندنی چوک کوئٹہ میں دوسرا شاندار سیمی فائنل میچ شہید بالاچ بادینی فٹسال کلب نوشکی اور شائستہ پشتون فٹسال کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا
جس میں شہید بالاچ بادینی فٹسال کلب نوشکی نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ میچ کے مہمانِ خصوصی انفارمیشن آفیسر تعلقات عامہ بلوچستان بشیر احمد بڑیچ تھے جبکہ ان کے ہمراہ نزیر احمد بگٹی، قاری عبدالباسط بلوچ اور حاجی محمد نسیم خان اچکزئی بھی موجود تھے ۔








