اسلام آباد/زیورخ۔26نومبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے شائقین کا جوش عروج پر ہے اور ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت جاری ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے ابتدائی دو مراحل میں اب تک تقریباً 20 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ اب ٹکٹوں کی فروخت کا تیسرا مرحلہ 11 دسمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔فیفا کے مطابق Random Selection Draw کے لیے اندراج کا عمل 11 دسمبر بوقت …
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تقریباً 20 لاکھ ٹکٹ فروخت، تیسرا مرحلہ 11 دسمبر سے شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد/زیورخ۔26نومبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے شائقین کا جوش عروج پر ہے اور ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت جاری ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے ابتدائی دو مراحل میں اب تک تقریباً 20 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ اب ٹکٹوں کی فروخت کا تیسرا مرحلہ 11 دسمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔فیفا کے مطابق Random Selection Draw کے لیے اندراج کا عمل 11 دسمبر بوقت 11:00 صبح (ای ٹی) / 17:00 (سی ای ٹی) شروع ہوگا اور 13 جنوری تک جاری رہے گا۔
اس مرحلے میں شائقین پہلی مرتبہ گروپ اسٹیج کے مقررہ مقابلوں اور مخصوص ٹیموں کی بنیاد پر سنگل میچ ٹکٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ابتدائی دو مرحلوں میں سب سے زیادہ ٹکٹ میزبان ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے شہریوں نے خریدے، جبکہ اس کے بعد انگلینڈ، جرمنی، برازیل، کولمبیا، اسپین، ارجنٹینا اور فرانس کے شائقین نے بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کیے۔ مجموعی طور پر 212 ممالک اور خطوں کے مداح ٹکٹ خرید چکے ہیں۔
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ “جن شائقین نے پہلے ہی اپنی نشستیں محفوظ کر لی ہیں انہیں مبارک ہو، جبکہ دیگر مداحوں کے لیے 11 دسمبر سےایک نیا موقع شروع ہو رہا ہے، جو فائنل ڈرا کے چند دن بعد ہوگا۔”فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیومو شیرگی کے مطابق اب تک 42 ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں اور دنیا بھر میں اس ایونٹ کے لیے غیرمعمولی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میکسیکو سٹی میں افتتاحی میچ میں اب 200 دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے اور شمالی امریکہ شائقین کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔فیفا نے واضح کیا ہے کہ Random Selection Draw میں شرکت کے لیے شائقین کو FIFA.com/tickets پر جا کر اندراج کرنا ہوگا۔ جن کے پاس پہلے سے فیفا آئی ڈی موجود ہے وہ اسی کے ذریعے لاگ ان ہو کر درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ نئے صارفین کو پہلے اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اس مرحلے میں درخواست دینے کا وقت کامیابی کے امکانات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
کامیاب درخواست دہندگان کو بعد ازاں ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا اور فروری 2026 میں ان کے کارڈ سے خودکار طور پر ادائیگی وصول کی جائے گی۔ جزوی طور پر کامیاب ہونے کی صورت میں درخواست گزار کو کچھ مقابلوں کے ٹکٹ مل سکیں گے، مگر تمام نہیں۔فیفا نے خبردار کیا ہے کہ شائقین صرف FIFA.com/tickets سے ہی ٹکٹ خریدیں، کیونکہ غیر سرکاری ذرائع سے حاصل کیے گئے ٹکٹ ناقابلِ قبول قرار دیے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، میچ کا ٹکٹ میزبان ملک میں داخلے کی ضمانت نہیں ہے، اس لیے شائقین کو امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے ویزا قوانین سے بھی بروقت آگاہی حاصل کرنے اور جلد درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیفا کے مطابق، اگر کچھ ٹکٹ بچ گئے تو ٹورنامنٹ کے قریب آنے پر *پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کیے جا سکتے ہیں، تاہم اس کا انحصار دستیابی پر ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی (Final Draw) 5 دسمبر کو ہوگی، جس کے بعد میچوں کا حتمی شیڈول جاری کر دیا جائے گا، جبکہ دنیا کی نظروں میں بسنے والا یہ تاریخی ایونٹ کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ قرار دیا جا رہا ہے۔








