شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ، سکیورٹی صورتحال بارے تفصیلی گفتگو کی گئی

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد کیاگیا،جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکا کا خیرمقدم کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے قیام امن کے حوالے سے قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد کیاگیا،جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگے کے شرکا کا خیرمقدم کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے قیام امن کے حوالے سے قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔

جرگے میں شمالی وزیرستان کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر جی او سی نے کہا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے۔ قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

جرگے کے دوران قبائلی عمائدین کی ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جرگے کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔