ملک بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کامیابی سے جاری

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کامیابی سے جاری ہے ۔مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ،روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے، 90 ہائی رسک اضلاع میں 1 کروڑ 94 لاکھ بچوں کو پولیو کے …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کامیابی سے جاری ہے ۔مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ،روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا رہی ہے، 90 ہائی رسک اضلاع میں 1 کروڑ 94 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، اسکولوں، مدارس اور عارضی ویکسینیشن مراکز پر فراہم کی جا رہی ہے۔ابتدائی 9 روز میں 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

پنجاب میں 41 لاکھ 45 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔سندھ میں 46 لاکھ 45 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔خیبر پختونخوا میں 31 لاکھ 89 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

بلوچستان میں 12 لاکھ 98 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، نیشنل ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، گلگت بلتستان میں 99 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ای او سی کی جانب سے والدین سے اپیل ہے کہ اس اور آئندہ ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔قوم کے مستقبل کو پولیو سے بچانا ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔