اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلو گرام چرس برآمد کر لی جس کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ پچپن کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کسٹمز حکام نے کرخیرا چیک پوسٹ پر کنٹینر والی گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں …
پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی، 188 کلو گرام چرس برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلو گرام چرس برآمد کر لی جس کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ پچپن کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کسٹمز حکام نے کرخیرا چیک پوسٹ پر کنٹینر والی گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں لدے ہوئے بڑے سائز کے ٹائروں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی،کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی سے طرف ملنے والی خفیہ اطلاع پر چیک پوسٹ کے عملہ نے اپنی نگرانی سخت کر لی اور اس دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس میں بظاہر پرانے ٹائر لدے ہوے تھے۔
اس گاڑی کے تفصیلی معائنہ کے دوران دو بڑے حجم والے ٹائر نظر آئے جن میں چرس چھپائی گئی تھی۔ باریک بینی سے کی گئی جانچ پڑتال پر چرس کے 169 پیکٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت کا تخمینہ پچپن کروڑ چوبیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے،گاڑی میں موجود شخص کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا،کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت منشیات اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر منشیات کی سمگلنگ کا تدارک اور غیر قانونی تجارت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔








