اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل خوارج ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے شہید ہونے والے 3 اہلکاروں کےلئے دعاۓ مغفرت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل خوارج ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے شہید ہونے والے 3 اہلکاروں کےلئے دعاۓ مغفرت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فورسز کا حوصلہ بلند ہے، خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پُرعزم ہے،کے پی کے پولیس نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کا ہر بچہ اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔








