ویلنگٹن ۔27نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری نے کہا ہے کہ مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔33سالہ میٹ ہنری نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ اپنے ایک بیان میں میٹ ہنری نے کہا …
مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، میٹ ہنری

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔27نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری نے کہا ہے کہ مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔33سالہ میٹ ہنری نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ اپنے ایک بیان میں میٹ ہنری نے کہا کہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 1-3 سے شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
میٹ ہنری نے کہاکہ وہ ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہنری نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مہمان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔








