آئی سی سی آئی کا ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیشن کا انعقاد

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسلام آباد فاؤنڈر لائنز کلب کے تعاون سے اپنے آڈیٹوریم میں ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں کاروباری برادری کے اراکین، ماہرین تعلیم، طبی پیشہ ور افراد اور یونیورسٹیز کے طلباء نے نمایاں طور پر شرکت کی۔ڈاکٹر شگفتہ فیروز، ڈاکٹر عارف مسعود، ڈسٹرکٹ گورنر، لائنز کلب انٹرنیشنل، ڈاکٹر زبیر …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسلام آباد فاؤنڈر لائنز کلب کے تعاون سے اپنے آڈیٹوریم میں ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں کاروباری برادری کے اراکین، ماہرین تعلیم، طبی پیشہ ور افراد اور یونیورسٹیز کے طلباء نے نمایاں طور پر شرکت کی۔ڈاکٹر شگفتہ فیروز، ڈاکٹر عارف مسعود، ڈسٹرکٹ گورنر، لائنز کلب انٹرنیشنل، ڈاکٹر زبیر حسن، ڈاکٹر منیرہ عباسی، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ صادق اور یاسر اکبر نیازی پر مشتمل پینل نے پاکستان میں ذیابیطس کے خطرناک اضافے کے بارے میں حاضرین کو آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں اس وقت تقریباً تین میں سے ایک بالغ شخص ذیابیطس سے متاثر ہے جس کی وجہ سے یہ ملک بالغوں میں اس مرض کے پھیلاؤ میں دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات کا استعمال کم کرنے، بروقت سکریننگ اور متوازن اور فعال طرز زندگی کو اپنانے پر زور دیا ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر طاہر ایوب نے سیشن کو آئی سی سی آئی میں منعقد ہونے والے ایک انتہائی معلوماتی اور بامعنی ایونٹ کے طور پر سراہا۔ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر عارف مسعود نے لائینز کلب کی ذیابیطس سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سرگرمیوں بارے جاری اقدامات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

 

مزید خبریں