کوئٹہ۔ 27 نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی انڈر18 ہاکی ٹیم کے لیے ٹرائلز منعقد کیے جا رہے ہیں، جو صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا موقع قرار دیا جا رہا ہے۔پی ایچ ایف کے مطابق دو روزہ ٹرائلز کے لیے ایک بااختیار سلیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے …
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تاریخی اقدام ، بلوچستان میں پہلی بار انڈر18 ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 نومبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی انڈر18 ہاکی ٹیم کے لیے ٹرائلز منعقد کیے جا رہے ہیں، جو صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا موقع قرار دیا جا رہا ہے۔پی ایچ ایف کے مطابق دو روزہ ٹرائلز کے لیے ایک بااختیار سلیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں قومی ہاکی کے دو نامور اولمپئین دانش کلیم اور کاشف جاوید شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ٹرائلز کے دوران بہترین 22 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔ٹرائلز 27 اور 28 نومبر 2025 کو کوئٹہ میں شیڈول ہیں۔
بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے اس تاریخی اقدام پر پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی سے اظہارِ تشکر کیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ پہلی بار صوبے میں ٹرائلز کا انعقاد نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولے گا اور ان کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو بعد ازاں ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا تاکہ انہیں قومی معیار کی جدید اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا سکے۔








