قرآن حکیم کا پیغام سارے عالم تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن حکیم کے ذریعے ہم ساری دنیا کو امن سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دے سکتے ہیں، قرآن حکیم کا پیغام سارے عالم تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کنوینشن سینٹر میں پاکستان کے پہلے عالمی مقابلہ حسن قرات کے چار روز سے …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن حکیم کے ذریعے ہم ساری دنیا کو امن سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دے سکتے ہیں، قرآن حکیم کا پیغام سارے عالم تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کنوینشن سینٹر میں پاکستان کے پہلے عالمی مقابلہ حسن قرات کے چار روز سے جاری رہنے والی مقابلوں کے اختتام پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مقابلہ حسن قرات کی تکمیل پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی نے ہمیں یہ موقع عطا کیا 24 نومبر سے شروع ہو کر 27 نومبر کو یہ مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے 37 ممالک سے قرا حضرات تشریف لائے جنہوں نے قران حکیم کی انتہائی خوش الہانی کے ساتھ تلاوت کی ۔قران حکیم میں ارشاد ہے کہ قران کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مقابلہ حسن قرت کرانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ قران کریم کی عظمت اور اہمیت ہم بیان نہیں کر سکتے ۔قران حکیم سرچشمہ ہدایت اور ہماری نجات کا ذریعہ ہے جو ہمیں دنیا اور اخرت کی کامیابیوں سے ہمکنار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف کوارڈینیٹر اور چیف جج قاری سید صداقت علی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران مصر اور کویت کے ججوں نے بھی مقابلے میں منصف کے فرائض سرانجام دیے ،انہوں نے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے نظام صلاۃ کے قیام کےلیے کام شروع کر دیا ہے علماء اور مشائخ کونسل قائم کی گئی ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قران کا پوری انسانیت کے لیے پیغام پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قران حکیم کے ذریعے ہم ساری دنیا میں امن سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام پہنچا سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں