استنبول۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، پاکستان کی جانب سے ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ جمعرات کو وزارت مواصلات سےجاری بیان کےمطابق پاکستان، ترکیہ، ایران اور کرغزستان نے …
ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ،عبدالعلیم خان کی شرکت

مزید خبریں
استنبول۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، پاکستان کی جانب سے ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
جمعرات کو وزارت مواصلات سےجاری بیان کےمطابق پاکستان، ترکیہ، ایران اور کرغزستان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔یادداشت کا مقصد تجارت کا فروغ، مارکیٹ معلومات کا تبادلہ اور کاروباری تعلقات کا استحکام ہے۔کسٹمز انتظامیہ کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔ معاہدہ کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی، نفاذ میں تعاون اور سرحد پار تجارت کی موثر نقل و حرکت کو فروغ دے گا۔








