روسی وزیر توانائی کا این ڈی ایم اے کا دورہ، قدرتی آفات سے تدارک کے لیے مشترکہ معاہدہ کرنے پر اتفاق

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):روسی وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر قدرتی آفات سے تدارک کے لیے مشترکہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جمعرات کو این ڈی ایم ا ے سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطحی روسی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):روسی وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر قدرتی آفات سے تدارک کے لیے مشترکہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جمعرات کو این ڈی ایم ا ے سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطحی روسی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کا استقبال کیا۔ این ڈی ایم اے ٹیم نے جدید ارلی وارننگ اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم کی بریفنگ دی ۔ روس کے سینٹروسپاس ریسکیو ٹیم نے ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیتوں پر بریفنگ دی۔

دونوں ممالک نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قدرتی آفات سے تدارک کے لیے مشترکہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ وفد نے 2005 کے زلزلے میں روسی ٹیم سے بچائے گئے متاثرین سے ملاقات کی۔ روسی وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیف کی قیادت میں وفد پاکستان آیا ہے جس کے دورے سے پاکستان اور روس کے مابین ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے شعبے میں مزید مضبوط ہوں گے۔

 

مزید خبریں