اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-9 میں تعمیر ہونے والے پاکستان آسان خدمت سینٹر کا دورہ کیا۔ جمعرات کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق سنٹر آذربائیجان کے تعاون اور وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن ویژن کے تحت شہری سہولت کیلئے جدید انداز میں قائم کیا جا رہا ہے جو اس وقت …
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ کاسیکٹر G-9 میں تعمیر ہونے والے پاکستان آسان خدمت سینٹر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-9 میں تعمیر ہونے والے پاکستان آسان خدمت سینٹر کا دورہ کیا۔ جمعرات کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق سنٹر آذربائیجان کے تعاون اور وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن ویژن کے تحت شہری سہولت کیلئے جدید انداز میں قائم کیا جا رہا ہے جو اس وقت تکمیلی مراحل میں ہے ۔ وفاقی وزیر کو شہری مرکوز سروس ڈلیوری، انٹیگریٹڈ عوامی خدمات اور ٹیکنالوجی پر مبنی فیسلیٹیشن ماڈل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شزہ فاطمہ نے جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیر نے کہا کہ یہ مرکز عوام اور حکومت کے درمیان براہ راست رابطے کو مؤثر، آسان اور شفاف بنانے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن ویژن کے مطابق بین الاقوامی معیار کے مطابق شہری خدمات فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے عوام کو وسیع پیمانے پر سرکاری خدمات ایک ہی چھت کے نیچے میسر آئیں گی۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو مضبوط بنانے کیلئے ایسے فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کریں گے۔ یہ منصوبہ عوامی خدمت، ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید حکومتی سروس ڈیلیوری کے نئے دور کی بنیاد رکھ رہا ہے۔








