وزیر خزانہ پنجاب کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا اجلاس ،مختلف محکموں میں انتظامی اصلاحات کے لیے قانونی ترامیم کا جائزہ

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیر خزانہ و صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا 28واں اجلاس گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مختلف محکموں میں انتظامی اصلاحات کے لیے ضروری قانونی ترامیم کا جائزہ تھا …

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیر خزانہ و صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا 28واں اجلاس گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مختلف محکموں میں انتظامی اصلاحات کے لیے ضروری قانونی ترامیم کا جائزہ تھا جن میں محکمہ بلدیات کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل مقامی علاقوں کی حد بندی، فرجہ بندی اور ناموں کی تخصیص کے لیے مجوزہ رولز 2025 کی جانچ پڑتال اور کابینہ سے منظوری کی اجازت، کانسٹیبلز کی میرٹ کی بنیاد پر پرموشن کے لیے پولیس رولز 1934میں ترمیم، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)میں جنسی جرائم کی تفتیش کیلئے خصوصی یونٹ کے قیام کی منظوری،پنجاب ویمن ہاسٹلز اتھارٹی کے قیام کے لیے مالی معاملات کے لیے لائحہ عمل کی تیاری اور طیب اردگان ہسپتال کے ساتھ معاہدہ کی تجدید اور فنڈز کی منظوری شامل تھی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے منشور کا مرکزی جزو ہے۔ جنسی جرائم کی روک تھام اور ان کے متاثرین کو بروقت اور باوقار انصاف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جوہر ممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔خصوصی یونٹس کا قیام جنسی جرائم کے تحقیقی عمل کو تیز تر بنائے گا۔ پنجاب ویمن ہوسٹل اتھارٹی ورکنگ وویمن کومحفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے وویمن ہاسٹلز کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مقامی سطح پر اختیارات کے موثر نفاذ،شفاف انتخابات اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈی مارکیشن، کلاسیفیکیشن اینڈ نیمنگ رولز کے نفاذ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ مقامی علاقوں کی نیمنگ کے دوران اندرون شہر مخصوص مقامات کے تاریخی ناموں کو تبدیل نا کیا جائے کیونکہ یہ مقام اور نام شہر لاہور کی پہچان ہیں۔اجلاس میں پنجاب ایمپلائز ایفی شنسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبیلٹی ایکٹ 2006 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں