ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر دلی غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کی والدہ کے انتقال پر دلی غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کی عظمت، شفقت اور تربیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں کی جدائی صرف گھرانے کے لئے نہیں بلکہ معاشرے کے لئے بھی ایک بڑا نقصان ہے کیونکہ ماؤں کے کردار سے ہی خاندان پروان چڑھتے اور نسلیں سنورتی ہیں۔سیدال خان ناصر نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔

انہوں نے اختیار ولی خان اور سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل اور حوصلے کی دعا بھی کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں اہلِخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے اس شدید دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

 

مزید خبریں