گلگت۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اپنے دور حکومت میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثالی اقدامات کئےہیں ۔گلگت میں مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے زیر اہتمام عزم نو کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے وزیر اعظم شہباز …
مسلم لیگ (ن)نے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اپنے دور حکومت میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثالی اقدامات کئےہیں ،احسن اقبال

مزید خبریں
گلگت۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اپنے دور حکومت میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثالی اقدامات کئےہیں ۔گلگت میں مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے زیر اہتمام عزم نو کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ماضی کی خرابیوں کو دور کر کے ملک کو دوبارہ خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے گزشتہ تین سال میں اپنی پارٹی کی ساکھ کی پرواہ کئے بغیر سخت فیصلے کئے اور آج پاکستان مسلسل ترقی کے مدارج طے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کے دور اقتدار میں بجلی کے کئی بڑے منصوبے شروع کئے مگر بدقسمتی سے پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ان منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا۔ موجودہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں نلتر سولہ میگا واٹ،شغر تھنگ،ہینزل پاور پراجیکٹ، ریجنل گرڈ اور سو میگاواٹ سولر کےمنصوبے مکمل کرے گی جسکے بعد گلگت بلتستان لوڈ شیڈنگ فری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ نگر کی تکمیل کے لئے رقم کی منظوری دی ہے ،گلگت چترال روڈ پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے ،گلگت میں انجینئرنگ یونیورسٹی فعال ہو گئی ہے جبکہ آئندہ تین سال میں میڈیکل کالج بھی مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک گلگت بلتستان میں تین دانش سکولوں کا کام مکمل ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایف سی سے گلگت بلتستان کو حصہ دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ،امید ہے دیگر جماعتیں اس سلسلے میں تعاون کریں گی تاکہ گلگت بلتستان کو بجٹ میں اس کا پورا حصہ ملے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام اپنی قسمت کا فیصلہ انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے کر سکتے ہیں، اس سے قبل سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی حمایت سے مسلم لیگ (ن)دوبارہ برسر اقتدار آ کر علاقے کو ایک مرتبہ پھر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں معاشی بدانتظامی کی وجہ سے ملک شدید مشکلات سےدوچار رہا مگر مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے پاکستان کو درپیش مشکلات سےنجات دلایا ہے ،گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے تمام وسائل اس سمت میں جھونکنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کو درپیش سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ حل ہو ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کو وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت محسوس ہو تو وہ کریں گے، (ن )لیگ مضبوط اور متحد ہو کر گلگت بلتستان میں الیکشن لڑے گی۔ گلگت بلتستان میں حفیظ الرحمان کا دور مثالی دور تھا جس میں گلگت بلتستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا ، گلگت بلتستان کے عوام کو ایک مرتبہ پھر ایسے دور کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو متاثر کئے بغیر یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
سی پیک کے تحت گلگت بلتستان میں بھی ایک اکنامک ذون بننے جا رہا تھامگر ماضی کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یہ منصوبہ التواء کا شکار رہا مگر اب دوبارہ اس میں پیشرفت ہو گی۔ سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کو کامیاب بنانے سے آئندہ دس سال میں گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں خوشحالی آگئی۔








