اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پی اے ایف ٹی–20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2025 (گریڈ-1) پشاور اور اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلا سیمی فائنل پشاور بمقابلہ آزاد کشمیر (AJK) شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوا، پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ آزاد کشمیر نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا شاندار مجموعہ بنایا۔ نثار علی نے 50 گیندوں پر 75 …
پی اے ایف ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ،پشاور اور اسلام آباد کے درمیان فائنل (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پی اے ایف ٹی–20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2025 (گریڈ-1) پشاور اور اسلام آباد فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلا سیمی فائنل پشاور بمقابلہ آزاد کشمیر (AJK) شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوا، پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ آزاد کشمیر نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا شاندار مجموعہ بنایا۔ نثار علی نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے جس کا بہترین ساتھ فیصل محمود نے 29 گیندوں پر 51 رنز بنا کر دیا۔ پشاور کی جانب سے واحد وکٹ حبیب اللہ نے حاصل کی۔
جواب میں پشاور نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 18.2 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محسن خان نے 59 گیندوں پر 92 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ثناء اللہ خان نے 42 گیندوں پر 67 رنز بنا کر بھرپور ساتھ دیا۔ آزاد کشمیر کی جانب سے کامران اختر نے ایک وکٹ حاصل کی، محسن خان مین آف دی میچ رہے۔ دوسرا سیمی فائنل لاہور بمقابلہ اسلام آباد، شالیمار کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں ہوا لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا مقابلہ خیز مجموعہ بنایا۔ مطیع اللہ نے 63 گیندوں پر 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اکمل نے 25 گیندوں پر 36 رنز کا اضافہ کیا۔ لاہور کی جانب سے کرامت علی نے 2 وکٹیں اور سمیع اللہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور نے بھرپور جدوجہد کی مگر 8 رنز سے شکست کھا گیا اور 19.3 اوور میں 185 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ محمد سلمان 30 گیندوں پر 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سمیع اللہ نے 18 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے اکمل حیات ناصر نے 3 وکٹیں ، سیام ،فخر اور متی اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،اسلام آباد کے مطیع اللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فائنل کل 28 نومبر پشاور اور اسلام آباد کے درمیان شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔








