لاس اینجلس۔28نومبر (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ کے عالمی چیمپئن مارکو اوڈرمیٹ نے کوپر ماؤنٹین، کولوراڈو میں ورلڈ کپ سپر جی ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیزن کی پہلی سپیڈ ریس جیت لی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق مارکو اوڈرمیٹ نے آسٹریا کے ونسنٹ کریخ مائر کو پیچھے چھوڑ کر فتح اپنے نام کی۔28 سالہ مارکو اوڈرمیٹ نے مطلوبہ فاصلہ 1 منٹ 07.70 سیکنڈ میں طے کر کےکامیابی حاصل …
مارکو اوڈرمیٹ کا شاندار آغاز، کوپر ماؤنٹین ورلڈ کپ سپر جی میں سنسنی خیز فتح

مزید خبریں
لاس اینجلس۔28نومبر (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ کے عالمی چیمپئن مارکو اوڈرمیٹ نے کوپر ماؤنٹین، کولوراڈو میں ورلڈ کپ سپر جی ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیزن کی پہلی سپیڈ ریس جیت لی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق مارکو اوڈرمیٹ نے آسٹریا کے ونسنٹ کریخ مائر کو پیچھے چھوڑ کر فتح اپنے نام کی۔28 سالہ مارکو اوڈرمیٹ نے مطلوبہ فاصلہ 1 منٹ 07.70 سیکنڈ میں طے کر کےکامیابی حاصل کی،یوں گزشتہ ماہ سیلڈن میں جائنٹ سلالوم میں کامیابی کے بعد انہوں نے نئے سیزن کا مسلسل دوسرا ورلڈ کپ جیت لیا۔
چار بار کے دفاعی اوور آل چیمپئن مارکو اوڈرمیٹ نے اس کامیابی کے ساتھ نئی سیزن میں اپنی برتری کا بھرپور اظہار کیا، جو آئندہ میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ آسٹریا کے رافیل ہوسر تیسرے جبکہ سٹیفن بابنسکی چوتھے نمبر پر رہے۔
مارکو اوڈرمیٹ نے فتح کے بعد کہا کہ سیزن کی پہلی سپیڈ ریس فتح میرے لیے بہترین دن تھا۔ شروع سے آخر تک میری کارکردگی شاندار رہی ، میں نے اپنے مقصد پر توجہ مرکوز رکھی اور فتح حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے مستقبل میں مزید فتوحات حاصل کریں گے۔








