ڈھاکہ۔1دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور آئرلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (منگل کو )شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ مہمان آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 39 رنز سے شکست دی تھی تاہم بنگلہ دیشی …
بنگلہ دیش اورآئرلینڈکی ٹیموں کے درمیان 3ٹی -20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ڈھاکہ۔1دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور آئرلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (منگل کو )شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
مہمان آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 39 رنز سے شکست دی تھی تاہم بنگلہ دیشی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان آئرلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کل منگل کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کی ٹیم کو پال سٹرلنگ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو لٹن داس لیڈ کریں گے۔اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم نے مہمان آئرلینڈ کی ٹیم کو 0-2 سے ہرا دیا تھا۔








