انڈونیشیا،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات بڑھ کر 502 ہو گئیں ، 508 افراد لاپتہ

جکارتہ ۔1دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کےجزیرہ سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 502 ہو گئی اور 508 افرادلاپتہ ہیں۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) نے پیر کو بتایا ہے کہ انڈونیشیا کےجزیرہ سماٹرا پر تین صوبوں میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات بڑھ کر 502 ہو گئی ہیں جبکہ 508 افراد لاپتہ ہیں۔ایجنسی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں …

جکارتہ ۔1دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کےجزیرہ سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 502 ہو گئی اور 508 افرادلاپتہ ہیں۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) نے پیر کو بتایا ہے کہ انڈونیشیا کےجزیرہ سماٹرا پر تین صوبوں میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات بڑھ کر 502 ہو گئی ہیں جبکہ 508 افراد لاپتہ ہیں۔ایجنسی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ شمالی سماٹرا، مغربی سماٹرا اور آچے صوبوں میں سیلاب سے تقریباً 550,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان اور مواصلاتی نیٹ ورکس میں رکاوٹوں نے بعض متاثرہ علاقوں کو ناقابل رسائی بنا دیا ہے،جہاں امدادی سامان بنیادی طور پر ہوائی راستے سے پہنچایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں