سنگا پور۔1دسمبر (اے پی پی):سنگا پور کی حکومت نے ثانوی سکولوں کے طلبہ پر پورےسکول ٹائم کے دوران سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی،جس کا نفاذ جنوری 2026 سے ہو گا۔ اس وقت پابندی صرف دورانِ تدریس (کلاس کے وقت) پر لاگو ہے، جسے اب پورے سکول کے دن تک بڑھا دیا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق سنگاپور کی وزارت تعلیم نے گزشتہ روز …
سنگاپور میں جنوری 2026 سے سکول کے اوقات میں ثانوی سطح کے طلبہ کے لئےسمارٹ فونز پر پابندی عائد

مزید خبریں
سنگا پور۔1دسمبر (اے پی پی):سنگا پور کی حکومت نے ثانوی سکولوں کے طلبہ پر پورےسکول ٹائم کے دوران سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی،جس کا نفاذ جنوری 2026 سے ہو گا۔ اس وقت پابندی صرف دورانِ تدریس (کلاس کے وقت) پر لاگو ہے، جسے اب پورے سکول کے دن تک بڑھا دیا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق سنگاپور کی وزارت تعلیم نے گزشتہ روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سیکنڈری سکولوں میں صحت مند سکرین عادات کو فروغ دینے کے لئے شروع کیے گئے جامع اقدامات کا حصہ ہے۔
نئے قواعد کے مطابق طلبہ کے سمارٹ فونز اور ڈیوائسز سکول کے اوقات میں مخصوص سٹوریج ایریاز یا اپنے سکول بیگز میں رکھے جائیں گے۔ وزارت نے کہا کہ مخصوص ضروری حالات میں سکول استثنا دے سکتے ہیں۔وزارت نے مزید کہاکہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ طلبہ میں حد سے زیادہ سکرین استعمال نیند، جسمانی سرگرمی اور دوستوں و اہل خانہ سے سماجی روابط جیسی اہم سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہےاور یہ اجتماعی طور پر بہبود پر منفی اثر ڈالتا ہے۔








