اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی ٹیم 5 دسمبر بروز جمعہ میر پور آزاد جموں و کشمیر میں کھلی کچہری لگائے گی۔ ترجمان کے مطابق کھلی کچہری صبح 10 بجے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میر پور میں منعقد ہوگی جس میں وفاقی اداروں کے مقامی افسران بھی موجود ہوں گے۔وفاقی محتسب کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق احمد اور کنسلٹنٹ …
وفاقی محتسب کی کھلی کچہری 5 دسمبر کو میر پور آزاد کشمیر میں ہوگی
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی ٹیم 5 دسمبر بروز جمعہ میر پور آزاد جموں و کشمیر میں کھلی کچہری لگائے گی۔ ترجمان کے مطابق کھلی کچہری صبح 10 بجے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میر پور میں منعقد ہوگی جس میں وفاقی اداروں کے مقامی افسران بھی موجود ہوں گے۔وفاقی محتسب کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق احمد اور کنسلٹنٹ خالد سیال عوام کی شکایات سنیں گے اور وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔
متعلقہ محکموں کو شکایات کے فوری حل کے لیے وہیں ہدایات جاری کی جائیں گی۔یہ کھلی کچہری وفاقی محتسب کے ’’آئوٹ ریچ کمپلینٹ ریزولوشن ‘‘ (او سی آر)پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاسپورٹ آفس، پوسٹل لائف انشورنس، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو کچہری میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی اداروں کے خلاف اپنی شکایات کھلی کچہری میں پیش کریں تاکہ ان کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔









