بھکر ،شہر کی خوبصورتی صفائی ستھرائی نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے تمام اقدامات موثر انداز میں جاری ہیں،اے ڈی سی جی

بھکر۔ ۔۔۔ 01 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو مختلف مقامات پرصفائی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیالہ چوک میں گھاس اور مختلف اقسام کے پودوں کی شجرکاری کا کام جاری ہےجس کا مقصد چوک کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے …

بھکر۔ ۔۔۔ 01 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو مختلف مقامات پرصفائی و تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیالہ چوک میں گھاس اور مختلف اقسام کے پودوں کی شجرکاری کا کام جاری ہےجس کا مقصد چوک کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے جبکہ چشتی چوک سے پی ٹی سی ایل آفس منڈی ٹاؤن تک مرکزی سیوریج لائن کی ڈیسلٹنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔

علاؤہ ازیں گول پارک میں واٹر موٹرز کی مرمت مکمل کر لی گئی ہیں اور پارک میں موجود گھاس اور پودوں کو باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ہدایات پر شہر کی خوبصورتی،صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے تمام اقدامات مؤثر انداز میں جاری رکھے جارہے ہیں۔