آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد وخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سردرہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند /سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پرکہرا پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں شدید سردرہنے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند /سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پرکہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : سکردومنفی10، گلگت، قلات منفی06، کوئٹہ ، لہہ منفی05، بابوسراور گوپس میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔