اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) کے تمام کیمپ آفس خصوصاً کیمپ آفس کراچی مکمل طور پر فعال ہیں اور مقررہ شیڈول کے مطابق کام کر رہے ہیں، کیمپ آفس کراچی کے غیر فعال ہونے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں انہوں نے بتایا کہ 2023ء اور …
فیڈرل سروس ٹریبونل کے تمام کیمپ آفس مکمل طور پر فعال ہیں ، کیمپ آفس کراچی کے غیر فعال ہونے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) کے تمام کیمپ آفس خصوصاً کیمپ آفس کراچی مکمل طور پر فعال ہیں اور مقررہ شیڈول کے مطابق کام کر رہے ہیں، کیمپ آفس کراچی کے غیر فعال ہونے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
پیر کو قومی اسمبلی میں انہوں نے بتایا کہ 2023ء اور 2024ء کے مختلف کیسز موجودہ طریقہ کار کے تحت کیمپ آفسز میں سنے جا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ٹریبونل کا مستقل دفتر موجود ہے، کیسز میں تاخیر سے بچانے کے لیے ہفتہ وار اور دو ہفتے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے بھی سماعتیں کی جاتی ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایف ایس ٹی کیمپ آفس کراچی نے 5 مئی 2025ء سے 9 مئی 2025ء تک باقاعدگی سے کام کیا،اسی طرح 14 مئی 2025ء سے 18 مئی 2025ء تک بھی کیسز کی سماعتیں ہوئیں اور آج کی تاریخ تک دستیاب تازہ ترین معلومات کے مطابق دسمبر 2025ء میں بھی کیمپ آفس کراچی فعال ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کیسز کی بروقت سماعت کو یقینی بنانے اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔








