اسرائیل شام اور اس کی نئی قیادت کو غیر مستحکم کرنے سے گریز کرے، امریکی صدر کا انتباہ

واشنگٹن۔2دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام اور اس کی نئی قیادت کو غیر مستحکم کرنے سے گریز کرے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اسرائیل شام کے ساتھ ایک مضبوط اور حقیقی مذاکرات کو برقرار رکھے اور کوئی ایسی چیز نہ ہو جو شام …

واشنگٹن۔2دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام اور اس کی نئی قیادت کو غیر مستحکم کرنے سے گریز کرے۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اسرائیل شام کے ساتھ ایک مضبوط اور حقیقی مذاکرات کو برقرار رکھے اور کوئی ایسی چیز نہ ہو جو شام کی ایک خوشحال ریاست میں تبدیلی میں مداخلت کرے۔ امریکی صدر نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جنہوں نے 10 نومبر کو امریکا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شام کےعبوری صدر احمد الشرع اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں کہ اچھے واقعات رونما ہوں اور یہ کہ شام اور اسرائیل کے درمیان ایک طویل اور خوشحال تعلقات قائم ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی تمام کوششیں کر رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شام کی حکومت جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو کے لئے جو کچھ مطلوب ہے، وہ کرتی رہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان اچھے تعلقات اکتوبر میں غزہ کی نازک جنگ بندی کے بعد مشرق وسطیٰ میں وسیع تر امن کے لئے ان کی کوششوں میں اضافہ کریں گے۔ امریکی صدر کی جانب سے یہ انتباہ شام کے جنوب میں اسرائیلی افواج کی مہلک کارروائی کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کم از کم 13 افراد شہید ہو گئے تھے ۔

مزید خبریں