اسرائیلی وزیر اعظم کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنمائوں کا غزہ کو غیر مسلح کرنے پر زور

تل ابیب۔2دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس کے بعد دونوں اہنمائوں نے غزہ کو غیر مسلح کرنے کی اہمیت اور اس پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر …

تل ابیب۔2دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس کے بعد دونوں اہنمائوں نے غزہ کو غیر مسلح کرنے کی اہمیت اور اس پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عسکریت پسندوں کی تحریک کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کی پٹی کو غیر مسلح کرنے کی اہمیت اور اس پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ دونوں فریقوں نے امن معاہدوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ملاقات کے لئے جلد ہی وائٹ ہائوس مدعو کرنے کا اعلان بھی کیا۔ دریں اثنا فلسطینی عسکریت پسندوں کی تحریک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا ہے تاکہ اس جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کی راہ ہموار ہو سکے تاہم اس دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی میں اسرائیل اب بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

مزید خبریں