انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کلائمیٹ ریزیلینس کے موضوع پر جامع پینل ڈسکشن

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادمیں کلائمیٹ ریزیلینس کے موضوع پر جامع پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماحولیاتی علوم کے بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سمیت مختلف شعبوں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ سیشن کا مقصد پاکستان کے تناظر میں کلائمیٹ ریزیلینس کی تعریف، کمیونٹی بیسڈ ایڈاپٹیشن اور شواہد پر مبنی موسمیاتی پالیسی سازی میں درپیش تکنیکی و ڈیٹا کی کمی جیسے …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادمیں کلائمیٹ ریزیلینس کے موضوع پر جامع پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماحولیاتی علوم کے بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سمیت مختلف شعبوں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

سیشن کا مقصد پاکستان کے تناظر میں کلائمیٹ ریزیلینس کی تعریف، کمیونٹی بیسڈ ایڈاپٹیشن اور شواہد پر مبنی موسمیاتی پالیسی سازی میں درپیش تکنیکی و ڈیٹا کی کمی جیسے اہم مسائل پر غور و خوض کا موقع فراہم کرنا تھا۔

طلبہ نے فعال شرکت کرتے ہوئے موسمیاتی خطرات، کمیونٹیز کی کمزوریوں اور بہتر تیاری کے حوالے سے آرا پیش کیں۔اس موقع پر چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انوائرونمنٹل سائنس ڈاکٹر سیدہ ماریا علی، انچارج اکیڈمک افیئرز ڈاکٹر سارہ امیر اور جی وائی ایم فوکل پرسن و ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر انعام الحق نے شرکت کی۔

ان کی موجودگی نے گفتگو کو اہم تعلیمی اور ادارہ جاتی رہنمائی فراہم کی۔مقررین اور شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مؤثر کلائمیٹ ریزیلینس کے لئے مضبوط ڈیٹا سسٹمز، تکنیکی صلاحیت میں اضافہ اور کمیونٹیز کے ساتھ گہرا رابطہ ناگزیر ہے۔ سیشن کا اختتام اس اتفاقِ رائے پر ہوا کہ نوجوانوں کا کردار، بین الشعبہ تعاون اور مسلسل مکالمہ ملک کے لئے مؤثر اور دیرپا موسمیاتی حل تشکیل دینے میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔