گورنر فیصل کریم کنڈی سے ندیم افضل چن کی ملاقات،یوم تاسیس کی تقاریب اور تنظیمی امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔منگل کو گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالہ سے ملک بھر اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں ہونے والی تقاریب اور پارٹی کے تنظیمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پارٹی بیانیہ کے حوالے سے مرکزی …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ملاقات کی۔منگل کو گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالہ سے ملک بھر اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں ہونے والی تقاریب اور پارٹی کے تنظیمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پارٹی بیانیہ کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے کردار کو بھی سراہا۔ندیم افضل چن نے گورنر ہائوس پشاور میں پارٹی تقریبات کے انعقاد اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرار داد کی متفقہ منظوری پر گورنر فیصل کریم کنڈی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی کے کردار کو سراہا۔