لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ڈویلپمنٹ کے مجوزہ پلان کی بریفنگ دی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ڈویلپمنٹ کا منصوبہ پورے علاقے کے لیے گیم چینجر …
لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ڈویلپمنٹ کا منصوبہ پورے علاقے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، حنیف عباسی

مزید خبریں
لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ڈویلپمنٹ کے مجوزہ پلان کی بریفنگ دی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ڈویلپمنٹ کا منصوبہ پورے علاقے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اورنج ٹرین کے سٹاپ کو ریلوے اسٹیشن کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز بھی دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ 2 ارب کی لاگت سے ریلوے اسٹیشن کے اطراف 3 کلومیٹر کے ریڈیئس پر ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، ایک موریہ ،دو موریہ پل اور آزادی چوک کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام کیا جائے گا۔
ریلوے اسٹیشن سے ایک موریہ، دو موریہ پل کے اطراف فساڈ میں بہتری لائی جائے گی۔ شہر کے مصروف ترین اور پرانے علاقوں سے تجاوزات ختم کرکے ٹریفک روانی بہتر کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے اطراف سے گندگی کا خاتمہ، واک ویز اور گرین ایریا بنائے جائیں گے۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا، فٹ پاتھ، سٹنگ ایریا اور گرین ایریا بنایا جائے گا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران، سی او لاہور ریلوے اسٹیشن اور پاکستان ریلوے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔








