ریاض ۔ 25 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں حج کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے پروگرام کے جنرل سپروائز نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر7 لاکھ 50 ہزار قربانی کے جانور آن لائن دستیاب ہیں۔سعودی ذرائع کے مطابق قربانی پروگرام کے جنرل سپروائزر موسیٰ العکاسی نے ایک بیان میں بتایا کہ آن لائن قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے آن لائن بانڈز …
رواں سال حج کے موقع پر قربانی کے جانور آن لائن دستیاب، سعودی ذرائع

مزید خبریں
ریاض ۔ 25 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں حج کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے پروگرام کے جنرل سپروائز نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر7 لاکھ 50 ہزار قربانی کے جانور آن لائن دستیاب ہیں۔سعودی ذرائع کے مطابق قربانی پروگرام کے جنرل سپروائزر موسیٰ العکاسی نے ایک بیان میں بتایا کہ آن لائن قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے آن لائن بانڈز میں ادائیگی کی جائے گی۔ فی جانور کی قیمت 450 ریال مقرر کی گئی ہے۔ امریکی ڈالر میں لین دین کرنے والے 120 ڈالر یا 92 یورو جب کہ پاکستانی کرنسی میں 12000 روپے میں آن لائن قربانی کا جانور خریدا جاسکتا ہے۔








