لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ ترجمان کے مطابق انسپکٹر محمد اشرف خان کی ڈیپوٹیشن ایکسٹینشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت، ریٹائرڈ انسپکٹر تنویر زمان کی02 بیٹیوں کی بھرتی کے لیے ڈی آئی …
سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ ترجمان کے مطابق انسپکٹر محمد اشرف خان کی ڈیپوٹیشن ایکسٹینشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت، ریٹائرڈ انسپکٹر تنویر زمان کی02 بیٹیوں کی بھرتی کے لیے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت، انسپکٹر عمرالقادری کی ٹرانسفر کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت، انسپکٹر فاروق اعظم کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت، اے ایس آئی لیاقت علی کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف کی ہدایت، ہیڈ کانسٹیبل غلام دستگیر کو غازی قرار دینے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت، کانسٹیبل محمد لطیف کے بیٹے کے علاج معالجے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔








