راولپنڈی۔3دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیاہے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کمانڈر …
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےکمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسزلیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔3دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیاہے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسزلیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے پاکستان کی مسلح افواج اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔








