گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلاری کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہائوس کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلاری کے 22 طلبہ اور 19 فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد نے سینیٹ میوزیم، گلی دستور اور سینیٹ ہال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو پارلیمنٹ کے کام کے …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلاری کے 22 طلبہ اور 19 فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد نے سینیٹ میوزیم، گلی دستور اور سینیٹ ہال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی کے مراحل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سینیٹ میوزیم میں وفد کو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، آئین پاکستان کی تشکیل اور قانون سازی کے اہم مراحل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔وفد نے پارلیمانی نظام، جمہوری روایات اور ایوان بالا کے کردار میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے دورے کو نہایت معلوماتی، مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے فراہم کی گئی رہنمائی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔