صدر ایردوان نے قربانی کی وکالت پاکستانی غرباءکے نام کر دی

انقرہ۔ 25 اگست (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ نے قربانی کی وکالت ترک ہلال احمر کو دے دی ہے جو کہ ان کے نام پر قربانی کا فریضہ ادا کرے گی۔ اس بات کا اظہار ترک ہلال احمر کے صدر کرم کینیک اور ان کے معاون اسماعیل حقی تورونج نے صدر ایردوان سے ملاقات کے بعد کیا۔ صدر ایردوان نے ترک ہلال احمر کو …

انقرہ۔ 25 اگست (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ نے قربانی کی وکالت ترک ہلال احمر کو دے دی ہے جو کہ ان کے نام پر قربانی کا فریضہ ادا کرے گی۔ اس بات کا اظہار ترک ہلال احمر کے صدر کرم کینیک اور ان کے معاون اسماعیل حقی تورونج نے صدر ایردوان سے ملاقات کے بعد کیا۔ صدر ایردوان نے ترک ہلال احمر کو وکالت دیتے ہوئے قربانی کے تین حصوں کو پاکستان میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ان کی اہلیہ امینہ ایردوان کے تین حصے بوسنیا ،صومالیہ اور یمن کے غریبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ صدر کینیک نے کہا کہ صدرطیب ایردوان کا ہمارے ادارے کے لیے اعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے۔

Leave a Reply